Wednesday, December 7, 2022

فیصل آباد میں بھی دوسرے روز جزوی لاک ڈاؤن، کاروباری اور تجارتی مراکز بند

فیصل آباد میں بھی دوسرے روز جزوی لاک ڈاؤن، کاروباری اور تجارتی مراکز بند
فیصل آباد (92 نیوز) فیصل آباد میں بھی دوسرے روز جزوی لاک ڈاؤن برقرار ہے، کاروباری اور تجارتی مراکز بند ہیں جبکہ انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو غیرضروری نقل و حرکت نہ کرنے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔ ضلع بھر میں جزوی لاک ڈاؤن کے دوسرے روز بھی سپرمارکیٹس، شاپنگ پلازوں سمیت تجارتی مراکز بند ہیں۔ سڑکیں سنسان، پارکس، تمام تفریحی مقامات بھی بند پڑے ہیں۔ فیصل آباد میں کریانہ، سبزی، گوشت اور ڈیری کی دکانیں اورپٹرول پمپ کھلے ہیں۔ دوسری جانب سرگودھا، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، بھکر میں بھی جزوی لاک ڈاؤن ہے۔