Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

فیصل آباد میں آل پاکستان افکار صوفیہ کرام کانفرنس کا انعقاد کیا گیا

فیصل آباد میں آل پاکستان افکار صوفیہ کرام کانفرنس کا انعقاد کیا گیا
February 11, 2018

فیصل آباد ( 92 نیوز ) فیصل آباد میں ریاض الجنتہ اسلامک سنٹر میں آل پاکستان افکار صوفیہ کرام کانفرنس کا انعقاد ہوا، جہاں ملک بھر سے اہم مذہبی سکالرز اور سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔ کانفرنس کے دوران صوفیہ کرام کی عظمت کو خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ انکی زندگی کے روشن پہلو بھی موضوع سخن رہے ۔

ملت چوک میں واقعہ ریاض الجنتہ اسلامک سنٹر میں عظیم الشان آل پاکستان صوفیہ کرام کانفرنس کا منعقد ہوئی، جہاں ملک بھر سے مذہبی، دینی اور سماجی شخصیات کی بڑی تعداد شریک ہوئی ۔

 کانفرنس میں مدینہ طیبہ سے شیخ الحدیث حضرت شیخ علی ادریسی مدظلہ، اور پروگرام صبح نور کے اینکر پرسن نذیر احمد غازی نے خصوصی شرکت کی، ان کا کہنا تھا کہ صوفیہ کرام کی زندگی ہمارے لیے ایک نمونہ ہے۔

صوفیہ کرام کانفرنس میں پیر حافظ غلام محمد سندھو المعروف بابا سائیں نے بھی شرکت کی، اس موقع پر معروف نعت خواں عبدالروف روفی نے آقا دو جہاں ﷺ کی شان اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کیا تو حاضرین مجلس پر وجد طاری ہو گیا۔

 پیر حافظ غلام محمد سندھو کا کہنا تھا کہ صوفیہ کرام نے دین اسلام کی سربلندی کے لیے بے مثال خدمات سر انجام دیں ۔

شرکاء کا کہنا تھاکہ دینی تعلیم کے ساتھ دنیاوی تعلیم بھی انتہائی ضروری ہے،  صوفیہ کرام کی زندگی کو عملی طور پر اپناتے ہوئے کامیاب زندگی کا حصول ممکن ہے ۔