Saturday, July 27, 2024

فیصل آباد، مویشی منڈیوں میں قربانی کےجانوروں کا رش لگ گیا

فیصل آباد، مویشی منڈیوں میں قربانی کےجانوروں کا رش لگ گیا
August 5, 2018
فیصل آباد ( 92 نیوز) عیدالاضحیٰ قریب آ رہی ہے تو ملک بھر کی طرح فیصل آباد کی مویشی منڈیوں میں بھی قربانی کے جانوروں کا رش بڑھتا جا رہا ہے ، مارکیٹ میں مختلف نسل کے سفید، کالے اور براؤن رنگ کے خوبصورت بکرے موجود ہیں لیکن بیوپاری ان کی فروخت کیلئے گاہکوں کے منتظر ہیں۔ عید پر سنت ابراہیمی کی ادائیگی کیلئے فیصل آباد کی نیاموآنہ مویشی منڈی میں قربانی کے جانوروں کی بھرمار ہے، ہر کوئی اپنی استطاعت اور پسند کے مطابق جانور خریدنے میں مصروف ہے، منڈی میں مختلف نسلوں کے سفید، کالے اور براؤن رنگ کے خوبصورت بکرے تو موجود ہیں، لیکن خریدار ابھی تک مویشی منڈی نہ پہنچ سکے۔ مویشی منڈی میں سندھی، راجن پوری، دیسی، ناگری، گجراتی اور بیتل نسل کے پکرے موجود ہیں  ۔  بیوپاریوں نے جس ناز نخرے سے انہیں پالا ہے ، دام بھی اسی مناسب سے مانگے جا رہے ہیں ، تگڑے اور خوبصورت ایک بکرے کی قیمت 2 لاکھ روپے  ہے ۔ گاہک ایک گرمی سے دوسرا ریٹ سن کر پریشان ہیں ، جیسے جیسے عید کا دن قریب آئے گا قربانی کیلئے جانور خریدنے والوں کا تانتا بندھ جائے گا۔ بیوپاری حضرات بھاری بھر کم بکرے لیکر کیٹل مارکیٹ تو پہنچ گئے لیکن انہیں شدت کے ساتھ خریداروں کا انتظار ہے۔