Friday, December 2, 2022

فیصل آباد : منصوبے کے افتتاح پر لیگی کارکنوں کے درمیان ہاتھا پائی

فیصل آباد : منصوبے کے افتتاح پر لیگی کارکنوں کے درمیان ہاتھا پائی
فیصل آباد(92نیوز)فیصل آباد کی یوسی گئو شالہ میں سیوریج کے منصوبے پر ن لیگ  کےدو وزرا کے درمیان ٹھن گئی، صوبائی وزیر قانون  رانا ثنااللہ نے جس منصوبے کا افتتاح رات کو  کرنا تھا عابد شیر وقت سے پہلےکر کے چلتے بنے ، منصوبے کے افتتاح پر لیگی کارکنوں کے درمیان ہاتھ پائی بھی ہوئی ۔ تفصیلات کےمطابق گئو شالہ میں سیوریج کے منصوبے کے حوالے سے بینرز تو صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کے لگے تھے مگر افتتاح وزیر مملکت عابد شیر کرنے پہنچ گئے کہیں دونوں کے درمیان صلح تو نہیں ہو گئی ، تو جی نہیں جناب علاقے کا وائس چیرمین عابد شیر علی سے افتتاح کروانا چاہتا تھا مگر چیرمین صاحب رانا ثنا اللہ سے افتتاح پر بضد تھے ۔ اسی بات پر مںصوبے کے افتتاح کے موقع پر لیگی کارکن کی آپس میں ہاتھ پائی بھی ہو گئی ، وزیر مملکت عابد شیر علی ایم پی اے طاہر جمیل کے ساتھ آئے رانا ثنا اللہ کے بینرز کے نیچے  منصوبے کا افتتاح کیا جبکہ جاتے ہوئے  وزیر مملکت نے اپنے نام کا بورڈ اور بینر بھی لگوا دیا۔ یوسی 118 کے چیئرمین کا کہنا ہے اس افتتاح کو نہیں مانتے منصوبہ کا افتتاح رانا ثنا اللہ ہی کریں گے اب دیکھنا ہے کہ رانا صاحب اپنی تختی لگوانے کے لیے آتے ہیں کہ نہیں۔