Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

فیصل آباد: مضرصحت دودھ سوڈا پینے سے 100 سے زائد افراد کی حالت بگڑ گئی

فیصل آباد: مضرصحت دودھ سوڈا پینے سے 100 سے زائد افراد کی حالت بگڑ گئی
May 2, 2016
فیصل آباد (92نیوز) فیصل آباد کے علاقے غلام محمد آباد میں مضر صحت دودھ سوڈا پینے سے بچوں سمیت 100 افراد کی حالت غیر ہو گئی۔ پولیس نے دکاندار اور سوڈا واٹر بنانے والی فیکٹری کے مالک کوگرفتار کر لیا۔ نائنٹی ٹو نیوز نے مضرصحت دودھ کی لیبارٹری رپورٹ حاصل کرلی۔ تفصیلات کے مطابق مراد آباد میں سرور گجر نامی شخص نے دودھ کی نئی دکان کا افتتاح کیا اور اس موقع پر اس نے محلے میں مفت دودھ سوڈا تقسیم کیا۔ مضر صحت دودھ سوڈا پینے سے سو سے زائد افراد کی حالت غیر ہوگئی جن میں زیادہ تعداد بچوں کی تھی جبکہ متاثرہ افراد میں خواتین بھی شامل ہیں۔ متاثرہ افراد کا کہنا تھا کہ دودھ پیتے ہی ا±لٹیاں آنا شروع ہوگئیں۔ متاثرہ افراد کو قریبی جنرل اسپتال منتقل کیا گیامگر اسپتال میں عملے کی کمی اور متعلقہ سہولتوں کی عدم دستیابی کے باعث مریضوں کی اکثریت کو الائیڈ اسپتال ریفر کردیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کے پاس ایمبولینسز نہ ہونے کے باعث لوگ اپنی مدد آپ کے تحت مریضو ں کو لے جاتے رہے۔ حالت بہتر ہونے پر پچپن افراد کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔ دوسری طرف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دودھ سوڈا تقسیم کرنے والے شخص سرور گجر اور سوڈا واٹر بنانے والی فیکٹری کے مالک ملک یونس کو گرفتار کرکے دودھ کی دکان اور سوڈا واٹر بنانے والی فیکٹری کو سیل کردیا۔ جبکہ محکمہ صحت کی درخواست پر تھانہ غلام محمد آباد میں واقعہ کا مقدمہ دکاندار اور سوڈا واٹر بنانے والی فیکٹری مالک کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔ نائنٹی ٹو نیوز نے مضر صحت دودھ کی لیبارٹری رپورٹ کی کاپی حاصل کرلی۔ رپورٹ کے مطابق دودھ کے ساتھ ساتھ اس میں ملایا گیا سوڈا واٹربھی مضر صحت تھا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔