Friday, September 30, 2022

فیصل آباد ، ماں کے جنازہ میں شرکت کرنیوالا مخالف کی فائرنگ سے جاں بحق

فیصل آباد ، ماں کے جنازہ میں شرکت کرنیوالا مخالف کی فائرنگ سے جاں بحق
فیصل آباد ( 92 نیوز) فیصل آباد  میں ماں کے جنازہ میں شرکت کرنیوالا مخالف کی فائرنگ سے جاں بحق  ہو گیا ۔ تھانہ سرگودھا کے علاقے مصطفی آباد میں ماں کی نماز جنازہ میں شرکت کرنیوالے  کو اس کے اپنے بہنوئی بشارت نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔ جوابی فائرنگ میں ملزم سمیت دو افراد شدید زخمی ہو کر اسپتال پہنچ گیا جہاں فریقین ایک بار پھر گتھم گتھا ہو گئے ، پر پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ  کرحالات پر قابو پایا۔ پولیس کے مطابق مقتول کی لاش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہے۔