Sunday, October 2, 2022

فیصل آباد: لان کے جدید ڈیزائنز کی نمائش کا انعقاد

فیصل آباد: لان کے جدید ڈیزائنز کی نمائش کا انعقاد
فیصل آباد(92نیوز)موسم گرما میں دیدہ زیب اور مختلف کھلے رنگوں کے پہناوے  خواتین میں خاصے مقبول ہوجاتے ہیں، فیصل آباد میں لان کے جدید ڈئزائنر کپڑوں کی نمائش منعقد ہوئی۔ تفصیلات کےمطابق فیصل آباد کے نجی ہوٹل میں موسم گرما کی مناسبت سے لان کے خوبصورت اور دیدہ زیب ملبوسات کی نمائش منعقد ہوئی، کھلے رنگوں کی آمیزش اور منفرد دھاگوں میں کڑھے پہناوں کو خواتین نے خوب سراہا ۔ شارٹ شرٹس کے ساتھ سکینی ٹراوزرکی ڈسپلےخوب بھلے لگے،تقریب میں شہریوں کی بڑی تعداد کو لان کے ڈئزائنز سے متعارف کروایا گیا، جس پر ڈیزائنرز بھی مداحوں کو ملبوسات کی اہمیت سے آگاہ کرتی رہیں ۔ جب ملبوسات خوبصورت اور شخصیت کو ابھارنے والے ہوں تو خواتین ہاتھ کہاں روک پاتی ہیں، نمائش میں کپڑوں کی خریداری بھی ہوتی رہی۔