Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

فیصل آباد : فیشن اینڈ ڈیزائن کی طالبات کے تیارکردہ ملبوسات کی نمائش

فیصل آباد : فیشن اینڈ ڈیزائن کی طالبات کے تیارکردہ ملبوسات کی نمائش
September 3, 2015
فیصل آباد (92نیوز) نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی فیصل آباد میں فائنل پراجیکٹس کے لیے سٹودنٹس کی جانب سے تیار کردہ ملبوسات کی نمائش منعقد کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف فیشن اینڈ ڈیزائن کے سٹوڈنٹس کی جانب سے تیار کردہ ملبوسات دیکھ کر تو سبھی یہی سمجھ بیٹھے جیسے باقاعدہ ڈیزائنرز کے تیار کردہ ہوں، کسی نے مغربی لباس تو کسی نے عرب دنیا کے ملبوسات کو چارچاند لگائے۔ پہاڑی علاقوں میں جانے والوں کے لیے مخصوص ڈیزائن والے لباس تیار کیے گئے جنہیں دیکھنے والوں نے خوب سراہا۔ طلباءنے بڑوں کے ساتھ بچوں کا بھی ٹھیک خیال رکھا اور ان کے لیے لباس کی ایسی ڈیزائننگ کہ دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ گئے۔ یونیورسٹی میں سٹوڈنٹس بھی داد سمیٹ کر بہت خوش ہوئے تو ٹیچرز بھی انکی محنت پر بہت خوش دکھائی دیں۔ فائنل پروجیکٹ کی یہ دلفریب نمائش چار دن تک جاری رہے گی۔ نمائش میں رکھے گئے فیشن ڈیزائننگ سٹوڈنٹس کے یہ تخلیقی نمونے سبھی نے خوب پسند کئے۔