فیصل آباد : ضلعی انتظامیہ اور سول ڈیفنس اہلکاروں نے احتجاج کرنیوالے پاور لومز کارکنوں پر دھاوا بول دیا

فیصل آباد(92نیوز)فیصل آبادضلعی انتظامیہ اور سول ڈیفنس اہلکاروں نے دھاوا بول کرڈی سی او آفس کے سامنے احتجاج کرنے والے پاور لومز کارکنوں کا کیمپ اکھاڑ پھینکا اور احتجاجی کیمپ میں موجود کارکنوں کو گھونسوں اور ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔
تفصیلات کےمطابق فیصل آباد میں ضلعی انتظامیہ نے ہٹ دھرمی کے بعد تشدد کی نئی مثال قائم کر دی اور ڈی سی او آفس گیٹ کے سامنےچار دن سے دھرنا دیئے بیٹھے پاور لومز مزدوروں پر اچانک دھاوا بول کراحتجاجی کیمپ اکھاڑ پھینکا اور مزدوروں کو تشدد کا نشانہ بنایا جس سے کئی مزدور شدید زخمی ہو گئے، واقعہ کے بعد مزدور ایک بار پھر ڈی سی او آفس کے سامنے جمع ہو گئے اور ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے رہے ۔
مزدوروں کا مؤقف ہے کہ وہ پر امن احتجاج کر رہے تھے لیکن انتظامیہ نے مذاکرات کی بجائےانہیں تشدد کا نشانہ بنایا، ان کا کہنا تھا کہ شہر کے تمام مزدور اب پاور لومز بند کر کے یہاں اکٹھے ہوں گے اور اس تشدد کا جواب دیا جائے گا۔