Sunday, September 25, 2022

فیصل آباد ، شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے بچہ جاں بحق

فیصل آباد ، شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے بچہ جاں بحق

فیصل آباد ( 92 نیوز ) فیصل آباد میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے بارات دیکھنے کیلئے آیا 7سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا ۔ پولیس نے دولہے اور فائرنگ کرنے والے باراتی کو گرفتار کر لیا ۔
ڈجکوٹ کے نواحی علاقے وہیلہ میں شادی تقریب میں ترکھانی سے آنے والی بارات میں عادل نامی نوجوان ہوائی فائرنگ کر رہا ہے تھا کہ گولی لگنے سے قریب موجود 7 سالہ بچہ عادل موقع پر جاں بحق ہو گیا ۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ آئی جی پنجاب کی طر ف سے واقعہ کا نوٹس لینے پر پولیس نے دلہے عثمان کو بھی گرفتار کر لیا ہے ۔