Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

فیصل آباد: سپریم کورٹ کا فیصلہ سنتے ہی شہری سڑکوں پر آگئے

فیصل آباد: سپریم کورٹ کا فیصلہ سنتے ہی شہری سڑکوں پر آگئے
July 28, 2017

فیصل آباد (92نیوز)پاکستان کی سب سے بڑی عدالت سے پانامہ کیس کا فیصلہ آتے ہی فیصل آباد میں کے شہری خوشیاں مناتے سڑکوں پر نکل آئےمخالف سیاسی جماعتوں کے کارکنان بھی خوشی سے جھوم اٹھے۔ پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی نے بڑی سکرین پر بڑا فیصلہ دیکھا اور پھر ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑوں اور مٹھائیوں کا نا رکنے والا سلسلہ شروع ہو گیا۔

تفصیلات کےمطابق فیصل آباد میں پانامہ کیس کا فیصلہ آنے سے قبل ہی پی ٹی آئی کارکنان کا جشن شروع ہو گیا اور جیسے ہی سپریم کورٹ نے وزیر اعظم کو نااہل قرار دیا تو بس پھر ڈھول کی تھاپ پر ایسا بھنگڑا شروع ہوا کہ کارکنان اور رہنما سبھی جھوم اٹھے خوشی مناتے کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کو مٹھائیاں تقسیم کیں اور جیت کا جم کر جشن منایا۔ پی ٹی آئی رہنما راجہ ریاض کے ڈیرے پر بڑی سکرین پر پورا فیصلہ 92 نیوز چینل کے ذریعے دیکھا گیا رہنماؤں سپریم کورٹ کے فیصلے کو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا فیصلہ اور انصاف کی جیت قرار دیا۔ ادھر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء اور کارکنان بھی مقامی دفاتر میں جمع ہو کر پانامہ کیس کی فائنل سماعت دیکھتے رہے اور فیصلہ آتے ہی مبارکبادوں اور مٹھائیاں بانٹنے کا سلسلہ شروع ہو گیا،، پیپلز پارٹی رہنماؤں نے فیصلے کو کرپشن فری پاکستان کی جانب پہلا قدم قرار دیا۔  فیصلہ آنے پر ڈسٹرکٹ بار کے وکلاء نے بھی خوب جشن منایا اور سپریم کورٹ کے حق میں نعرے بازی کرتے رہےجبکہ پی ٹی آئی کی خواتین کارکنان نے بھی پارٹی ترانوں پر رقص کر کے اپنی بھرپور خوشی کا اظہار کیا۔