Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

فیصل آباد: سرچ آپریشن میں 3افغانیوں سمیت 19 افراد زیرحراست

فیصل آباد: سرچ آپریشن میں 3افغانیوں سمیت 19 افراد زیرحراست
December 25, 2016

فیصل آباد (92نیوز) فیصل آباد میں پولیس نے کرسمس کے موقع پر شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کر کے تین افغان باشندوں سمیت 22 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق کرسمس کے موقع پر ایس پی لائل پور ٹاون اور ایس پی مدینہ ٹاون کی سربراہی میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا جس کے دوران 22 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

لائل پور ٹاون پولیس نے سول لائن کے علاقے سے غیرقانونی طور پر مقیم 3 افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا جبکہ لکڑمنڈی سمیت دیگر علاقوں میں بائیو میٹرک تصدیق کے ذریعے شناخت کی گئی۔  مدینہ ٹاون پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 19 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔