Wednesday, November 30, 2022

فیصل آبادمیں فائرنگ سے 2افراد جاں بحق 2زخمی  ،جاں بحق اور زخمی ہونیوالے ہمارے کارکن تھے : تحریک انصاف

فیصل آبادمیں فائرنگ سے 2افراد جاں بحق 2زخمی  ،جاں بحق اور زخمی ہونیوالے ہمارے کارکن تھے : تحریک انصاف
  فیصل آباد(92نیوز)فیصل آباد میں فائرنگ سے 2افراد جاں بحق جبکہ 2زخمی ہوگئے ہیں ،تحریک انصاف نے کہا ہے کہ جاں بحق اور زخمی ہونے والے ہمارے کارکن ہیں،الیکشن کمیشن نے واقعہ کا نوٹس لے لیا، پاک فوج علاقے میں پہنچ گئی۔ تفصیلات کےمطابق فیصل آباد میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے ہیں ، تحریک انصاف کا  کہنا ہے جاں بحق اور زخمی ہونے والے اس کے کارکن ہیں۔ الیکشن کمیشن نے واقعہ کا نوٹس لے لیا جبکہ پاک فوج علاقے میں پہنچ گئی ہے ۔ قبل ازیں ایک اور واقعہ میں  ایک پولنگ اسٹیشن پر رانا ثنا کے حامیوں نے عابد شیر علی پر حملہ کردیا جبکہ ان کی گاڑی پر بھی پتھراؤ کیا ہے۔