Wednesday, November 30, 2022

فیصل آباد : حساس اداروں نے ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا

فیصل آباد : حساس اداروں نے ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا
فیصل آباد(92نیوز)فیصل آباد میں حساس اداروں نے ٹارگٹد آپریشن کرتے ہوئے 10 مشبہ افراد کو حراست میں لے لیا، آپریشن کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق حساس اداروں اور ایلیٹ فورس کی جانب سے کینال روڈ پر کشمیر پل کے قریب واقع گھر میں ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے دس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا، ذرائع کے مطابق ان افراد کی مشکوک سرگرمیوں پر کئی روز سے نظر رکھی جا رہی تھی، آپریشن کے دوران علاقے کی داخلی اور خارجی راستوں کو بھی مکمل سیل کر دیا گیا۔  گھر کی تلاشی کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ، منشیات، ریسیور، فیکس مشینز،دو گاڑیاں، موبائل فونز، گاڑیوں کی جعلی نمبر پلیٹس اور غیر ملکی کرنسی بھی برآمد کر لی گئی۔ حساس اداروں کی جانب سے زیر حراست افراد کو مزید تفتیش کے لیے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔