Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

فیصل آباد : تیزرفتار بس اور کار میں تصادم سے 3 افراد جاں بحق، 4 زخمی، لواحقین کا ڈرائیور پر تشدد، بس پر پتھراو

فیصل آباد : تیزرفتار بس اور کار میں تصادم سے 3 افراد جاں بحق، 4 زخمی، لواحقین کا ڈرائیور پر تشدد، بس پر پتھراو
July 22, 2015
فیصل آباد (92نیوز) فیصل آباد میں سرگودھا روڈ پر تیزرفتار بس بے قابو ہوکر ایک کار اور سڑک کنارے کھڑے افراد پر چڑھ گئی جس کے نتیجے میں آٹھ سالہ بچے سمیت تین افراد جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے۔ مشتعل افراد نے احتجاج کرتے ہوئے بس توڑ ڈالی۔ تفصیلات کے مطابق سرگودھا سے آنیوالی بس اڈے پر پہنچنے کی کوشش میں ڈرائیور نے اس قدر بھگائی کہ کنٹرول سے ہی باہر ہو گئی اور کمال پور انٹر چینج کے قریب دوسری سمت پر آکر پہلے ایک کار کو کچلا پھر سڑک کنارے کھڑے افراد پر چڑھ دوڑی جس کے نتیجے میں آٹھ سالہ حیدر، چودہ سالہ سفیان اور تئیس سالہ منیر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ حادثے میں سفیان کی کمسن بہن سمیت چار افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حادثے میں جاں بحق افراد نے بس ڈرائیور کو قابو کرکے پہلے تشدد کا نشانہ بنایا بعد میں احتجاج کرتے ہوئے بس پر پتھراو کرکے اسے توڑ ڈالا۔ پولیس اس موقع پر خاموش تماشائی بنی رہی تاہم علاقہ معززین نے کوشش کرکے بس ڈرائیور مظاہرین سے لیکر پولیس کے حوالے کر دیا۔ غم سے نڈھال مظاہرین کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے تیزرفتاری پر قابو نہ پاسکنے کی وجہ سے یہاں آئے روز حادثات ہوتے ہیں۔ پولیس کی جانب سے ہر طرح کی کارروائی کی یقین ہانی پر مظاہرین نے احتجاج ختم کر دیا اور جاں بحق افراد کی لاشیں قانونی کارروائی کےلئے ہسپتال بھجوا دی گئیں۔