Saturday, July 27, 2024

فیصل آباد: تاندلیانوالہ میں ڈمپر اور کار میں تصادم، 3افراد جاں بحق

فیصل آباد: تاندلیانوالہ میں ڈمپر اور کار میں تصادم، 3افراد جاں بحق
February 5, 2017

فیصل آباد (92نیوز) فیصل آباد کے نواحی علاقے تاندلیانوالہ میں ڈمپر اور کار کے تصادم میں باپ اور اس کے دو معصوم بچے لقمہ اجل بن گئے جبکہ خاتون اور حساس ادارے کے افسر سمیت تین افراد زخمی ہوئے۔

افسوسناک حادثہ تاندلیانوالہ کے قریب چک چار سو چھبیس میں پیش آیا جس سے کار سوار فاروق اور اس کے دو بچے چھ سالہ رمین اور دو سالہ عکاشہ موقع پر زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ فاروق کی بیوی بتیس سالہ آمنہ اور پاک آرمی کے میجر امتیاز سمیت تین افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں ریسکیو ون ون ٹو ٹو نے مقامی اسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس نے تینوں افراد کی لاشیں قبضہ میں لیکر کارروائی شروع کر دی ہے۔