فیصل آباد : تالاب میں نہاتے 3بچے ڈوب کر جاں بحق‘ ایک کو بچا لیا گیا
فیصل آباد (92نیوز) فیصل آباد میں تالاب میں نہاتے ہوئے تین بچے جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک کو بچا لیا گیا۔ جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں سات سے دس سال تک تھیں۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے مکوآنہ کی پرانی آبادی کے قریب چار کمسن بچے تالاب میں نہا رہے تھے جن میں سے تین بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے اور ایک بچے کو تشویش ناک حالت میں نکال لیا گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق یہ بچے تالاب میں نہا رہے تھے اور وہاں پردس فٹ گہرا گڑا تھا۔ یہ بچے اس گڑھے کا شکار ہو گئے۔
ریسکیو اہلکاروں کا کہنا تھا کہ تین بچے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے تھے جبکہ ایک بچے کو بحفاظت نکال لیا گیا۔