Tuesday, October 4, 2022

فیصل آباد : بے رحم باپ نے غربت سے تنگ آکرتین کمسن بیٹیوں کو گلا دبا کر قتل کر دیا

فیصل آباد : بے رحم باپ نے غربت سے تنگ آکرتین کمسن بیٹیوں کو گلا دبا کر قتل کر دیا
فیصل آباد(92نیوز)فیصل آباد کے نواحی علاقے میں بے رحم باپ نے غربت سے تنگ آکر اپنی ہی تین کم سن بچیوں  ایمان، فاطمہ اور ویشان  کو گلا دبا کرقتل کر دیا اور خود فرار ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے نواحی علاقے   چک جھمرہ کے رہائشی ارشاد حسین نے غربت سے تنگ آ کر اپنی ہی تین کم سن بچیاں ایمان، فاطمہ اور ویشان کو قتل کر ڈالا اور بے رحم باپ کو ذرا بھر بھی رحم نہ آیا۔ مقتولین کی والدہ کا کہنا ہے کہ گھر میں اکثر بچیوں کو لے کر جھگڑے ہوتے تھے کہ وہ ان کا بوجھ نہیں اٹھا سکتا اور آج جب وہ گھر نہیں تھی تو اس نے موقع دیکھ کر تینوں بچیوں کو قتل کر ڈالا۔ تینوں بچیوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لے بھیج دیا گیا ہے اور پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جلد ہی اس کو پکڑ لیا جائے گا۔ واقعہ پر پورا علاقہ سوگ میں ڈوب گیا اور ہر آنکھ اشک بار نظر آئی۔