Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

فیصل آباد : بس اور کار میں تصادم‘ ایک ہی خاندان کے 5افراد جاں بحق

فیصل آباد : بس اور کار میں تصادم‘ ایک ہی خاندان کے 5افراد جاں بحق
December 26, 2015
فیصل آباد (92نیوز) فیصل آباد میں ساہیانوالہ انٹرچینج کے قریب بس اور کار کے تصادم سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔ افسوسناک واقعہ صبح6 بجے پیش آیا‘ اہل علاقہ میں سوگ کی فضا پھیل گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹریفک حادثہ ساہیانوالہ انٹرچینج کے قریب اس وقت پیش آیا جب تیزرفتار کار بے قابو ہونے پر سٹرک کنارے کھڑی بس سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے نتیجے میں کار سوار 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ جاں بحق افراد میں حاجی ثاقب، حاجی اشرف، سبحان اور خواتین پروین اور صفیہ شامل ہیں۔ ایک ہی خاندان کی لاشیں جناح کالونی میں ان کے گھر پہنچیں تو کہرام مچ گیا۔ واضح رہے کہ حاجی اشرف اپنے بیٹوں‘ اہلیہ اور بہو کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کر کے لاہور سے فیصل آباد آ رہے تھے۔ موٹر وے پولیس کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا۔