Wednesday, February 1, 2023

فیصل آباد ،باپ نےسسرال جانے سے انکار پر بیٹی کو قتل کردیا

فیصل آباد ،باپ نےسسرال جانے سے انکار پر بیٹی کو قتل کردیا
فیصل آباد ( 92 نیوز) فیصل آباد کے علاقے منصور آباد میں باپ نے سسرال جانے سے انکار پر بیٹی کو قتل کردیا، شہریوں نے قتل کے بعد لاش دفنانے کی کوشش ناکام بنا دی، مقتولہ ڈی ایچ کیو اسپتال میں نرس کے فرائض سرانجام دے رہی تھی۔ فیصل آباد میں ظالم باپ نے سسرال جانے سے انکار پر اینٹوں کے وار سے جواں سالہ بیٹی کو قتل کر دیا، ملزم نے کچھ عرصہ قبل بیٹی کی دو بچوں کے باپ سے زبردستی شادی کروائی، 22 سالہ رابعہ نے سسرال جانے سے انکار کیا تو باپ نے طیش میں آکر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ مقتولہ رابعہ سول اسپتال میں نرسنگ کی طالبہ تھی، اہل علاقہ کے مطابق باپ کی جانب سے پہلے بھی بیٹی کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا تھا، ملزم نے گزشتہ رات لڑکی کو قتل کرنے کے بعد صرف انتقال کا اعلان کروایا اور جلد بازی میں لاش دفنانے کی کوشش کی جسے ناکام بنا دیا گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لڑکی کی لاش کو قبضے میں لے کر الائیڈ اسپتال کے شعبہ پوسٹمارٹم منتقل کر دیا، جبکہ ملزم کو حراست میں لے کر مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔