Friday, December 2, 2022

فیصل آباد: ایف بی آر ٹیکس نادہندگان کے خلاف ایکشن میں آگیا

فیصل آباد: ایف بی آر ٹیکس نادہندگان کے خلاف ایکشن میں آگیا
فیصل آباد(92نیوز)ریجنل ٹیکس آفس فیصل آباد ٹٰیکس نادہندگان کے خلاف حرکت میں آگیا، ایف بی آر نے نادہندہ فرموں کے بینک اکاوئنٹس منجمد کرنے کے لئے مختلف بینکوں کے مینجرز کو نوٹس بھیجوا دئیے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق ریجنل ٹیکس آفس سے گھی سیدھی انگلی سے نہ نکلا تو انگلی ٹیڑھی کرنا پڑٰی عرصہ دراز سے ایف بی آر کو ٹیکس ادا نہ کرنے والی متعدد فرموں کے بینک اکاوئنٹس منجمد کرنے کے لئے آر ٹی او نے 25 بینکوں کے مینجر کو نوٹس جاری کر دیئے۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق ان فرموں کے ذمے کروڑوں کا ٹیکس واجب الادا ہے، کئی بار نوٹسز بھیجے گئے لیکن ٹیکس ادا نہیں کیا گیا، ان فرموں کے جن بینکوں میں اکاوئنٹس ہے تمام میں نوٹسز بھجوا دیئے گئے ہیں اور اکاوئنٹس کو منجمد کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر اینڈ لینڈ ریونیو نے نادہندہ فرموں کے مالکان کے این ٹی این نمبر اور تمام دستاویزات بینکوں کو بھجوا دیا ہے تاکہ ٹیکس کی واجب الادا رقم جلد از جلد حاصل کی جا سکے ۔