Sunday, December 4, 2022

فیصل آباد انٹرکلب سائیکل ریس صائم حیات نے جیت لی، محمد ندیم دوسرے اور محمد ثاقب تیسرے نمبر پر رہے

فیصل آباد انٹرکلب سائیکل ریس صائم حیات نے جیت لی، محمد ندیم دوسرے اور محمد ثاقب تیسرے نمبر پر رہے
فیصل آباد (92نیوز) فیصل آباد میں انٹر کلب سائیکل ریس منعقد کی گئی ، پروفیشنل کھلاڑیوں نے اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا جبکہ سائیکلنگ کا شوق رکھنے والے نوجوان بھی ریس کا حصہ بنے۔ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اور سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیرانتظام سائیکل ریس کا انعقاد کینال روڈ پر کیا گیا۔ ریس کیلئے 15کلومیٹر کا فاصلہ مقرر تھا۔ ریس میں 25کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ شرکاءنے ٹریفک میں سائیکلیں دوڑا کر اپنی مہارت اور ہمت کا مظاہرہ کیا۔ ریس میں صائم حیات نے سب کو پیچھے چھوڑ کر پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔ محمد ندیم دوسری اور محمد ثاقب تیسری پوزیشن پر رہے۔ جیتنے والے کھلاڑیوں نے ایسے مقابلے زیادہ سے زیادہ کرانے پر زور دیا۔ عام سائیکل کی کیٹیگری میں ظہوراحمدنے پہلی، بلال رفیق نے دوسری اور وحیدالحسن نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ جیتنے والے کھلاڑیوں کو 5 ہزار، 3 ہزار اور 1500 روپے کے کیش انعامات اور ٹرافی دی گئی۔ منتظمین کا کہنا تھا کہ ان کی کوشش کی ہے زیادہ سے زیادہ ینگ اور نئے پلیئر سامنے مقابلوں کے لیے سامنے آئیں۔