Saturday, July 27, 2024

فیصل آباد: انٹرنیشنل ہاکی سٹیڈیم عدم توجہ کے باعث کھنڈر میں تبدیل

فیصل آباد: انٹرنیشنل ہاکی سٹیڈیم عدم توجہ کے باعث کھنڈر میں تبدیل
April 14, 2015
فیصل آباد (نائنٹی ٹو نیوز) فیصل آباد میں جہاں دوسرے ترقیاتی منصوبے تباہی کا شکار ہیں وہیں کروڑوں روپے کی لاگت سے بنایا جانے والا ہاکی سٹیڈیم بھی تعمیر کے چند سال بعد ہی کھنڈر میں تبدیل ہونے لگا ہے۔ دو ہزار تین میں بڑے ہی شوق اور دھوم دھام سے کروڑوں روپے کی لاگت سے انٹرنیشنل معیار کا ہاکی سٹیڈیم تعمیر کیا گیا۔ ایف ڈی اے نے تعمیر کے بعد دیکھ بھال کا نظام بھی زبردستی اپنے پاس رکھ لیا تاکہ کبھی مرمت کے نام پر تو کبھی اور بہانے سے پیٹ کی آگ بھجتی رہے لیکن سٹیڈیم کی حالت چند سال بعد ہی ایسے ہو گئی ہے جیسے صدیاں بیت گئی ہوں۔ آسٹروٹرف بھی کئی سال پہلے مدت پوری کر چکا، پانی کی موٹریں بھی خراب جبکہ سٹیڈیم کا کوئی کمرہ سلامت نہیں بچا۔ دیواروں میں کہیں دراڑیں تو کہیں پر مکڑیوں کے جال۔ ایف ڈی اے انتظامیہ نے سٹیڈیم چھن جانے کی فکر میں مستقل آمدن کے لیے دوکانیں کرائے پر دینے کی بجائے فروخت ہی کرڈالیں، اب دیکھ بھال کی ذمہ داری ڈویژنل سپورٹس آفس کو تو مل گئی لیکن اس کی حالت پھر بھی نہ بدلی۔ کہنے کو تو یہ انٹرنیشنل ہاکی سٹیڈیم ہے مگر اس کی حالت یہ ہے کہ مقامی کھلاڑی بھی کھیل نہیں پاتے۔ انتظامیہ کی عدم توجہ کے باعث یہ کسی کھنڈر میدان کا منظر پیش کر رہا ہے۔