Tuesday, October 19, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی‘ پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کر لیا: وزیرمملکت نجکاری

فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی‘ پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کر لیا: وزیرمملکت نجکاری
October 14, 2015
اسلام آباد (92نیوز) وزیر مملکت نجکاری محمد زبیر نے کہا ہے کہ پی آئی اے اور اسٹیل ملز کی نجکاری مقررہ وقت پر کی جائے گی۔ سرکاری اداروں کی نجکاری مشکل کام ہے، ایچ ای سی کی نجکاری میں کوئی بد نیتی نہیں تھی۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین نجکاری کمیشن محمد زبیر نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری اداروں کی نجکاری معاشی اصلاحات کا ایجنڈا ہے، فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی اور پی آئی اے کی نجکاری کا ابتدائی عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔ وزیر مملکت نجکاری کا کہنا ہے کہ مستقبل میں بجلی کی آٹھ تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کی جائے گی۔ کوٹ ادو پاور پلانٹ اور ماڑی گیس کے حصص بھی فروخت کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اسٹیل ملز صوبہ سندھ کو حوالے کرنے کی پیشکش پر سندھ کے جواب کا انتظار ہے۔ محمد زبیر کا کہنا تھا کہ ماضی میں متعدد اداروں کی نجکاری کی کوشش کی گئی جو کامیاب نہیں ہوسکی۔ انہوں نے کہا کہ ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس کی نجکاری میں کوئی بد نیتی نہیں تھی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔