Sunday, November 27, 2022

فیصل آباد : الائیڈ ہسپتال کا پوائزن یونٹ ایک سال سے غیر فعال

فیصل آباد : الائیڈ ہسپتال کا پوائزن یونٹ ایک سال سے غیر فعال
فیصل آباد(92نیوز)الائیڈ ہسپتال فیصل آباد میں بننے والا پوائزن سنٹر ایک سال سے غیرفعال ہے، لاکھوں روپے مالیت کی مشینری اور آلات بھی استعمال نہ ہونے سے ناکارہ ہوتے جارہے ہیں جبکہ زہریلی اشیا کھانے والے افراد کی اموات بھی سہولیات نہ ہونے سے بڑھتی جارہی ہیں۔ تفصیلات کےمطابق الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ایک سال قبل پوائزن سنٹر قائم کیا تو گیا جس کا با قاعدہ افتتاح بھی ہوا مگر انتظامیہ اس سنٹر کو تاحال فعال کرنے میں ناکام ہے، وارڈز میں بیڈز رکھ کر تالےلگا دیئے گئے ہیں اور لاکھوں روپے مالیت کی مشینری بھی ناکارہ ہونے کو ہے۔ سنٹر تو غیر فعال ہے مگر انتظامیہ کی منطق ایسی کہ پوائزن سنٹر میں ڈینگی سیل قائم کردیا، احتیاطی بورڈز آویزاں کرکے اس کے اصل مقصد کو مٹا دیا، دوسری جانب زہریلی گولیاں کھاکر حالت غیر ہونے پر لائے گئے مریضوں کی اموات بھی بڑھ رہی ہیں۔