Friday, December 2, 2022

فیصل آباد : الائیڈ ہسپتال میں بلیوں ،کتوں کے بعد کاکروچ کا راج ،مریض پریشان

فیصل آباد : الائیڈ ہسپتال میں بلیوں ،کتوں کے بعد کاکروچ کا راج ،مریض پریشان
فیصل آباد(92نیوز)حکومت کی طرف سے ہسپتالوں کی صفائی اور بہترین انتظامات صرف دعوی ہی نکلا، الائیڈ ہسپتال فیصل آباد میں بلیوں، مکھیوں کے بعد اب کاکروچ کا راج ہے۔ تفصیلات کےمطابق ریجن کے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال میں صفائی پر لاکھوں روپے خرچ کرنے کے باوجود صورتحال بہتر نہیں ہو پائی،ہسپتال کے وارڈز میں کبھی بلیاں ڈیرے ڈال لیتی ہیں تو کبھی مکھیوں کا راج ہوتا ہے اب وارڈز میں کاکروچوں نے قضبہ جمالیا۔ گائنی وارڈز کے بستر ہوں یا ادویات رکھنے والے ٹیبل کاکروچ ہر جانب اچھلتے کودتے دکھائی دیتے ہیں، الائیڈ ہسپتال میں صفائی کے سرکاری عملہ کے علاوہ ایک پرائیویٹ کمپنی کو بھی صفائی کا ٹھیکہ دیا لیکن صورتحال جوں تک توں ہے جس نے مریضوں کو بھی دوہری پریشانی میں مبتلا کررکھا ہے۔