Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

فیصل آباد آرٹس کونسل میں قرآنی آیات کی خطاطی کی نمائش کا انعقاد

فیصل آباد آرٹس کونسل میں قرآنی آیات کی خطاطی کی نمائش کا انعقاد
January 2, 2016
فیصل آباد (92نیوز) بارہ ربیع الاول کے سلسلے میں تقریبات کا سلسلہ ابھی بھی جاری ہے۔ فیصل اباد آرٹس کونسل میں قرآنی آیات کی خطاطی کی نمائش سجائی گئی جس میں مختلف شہروں سے آنیوالے آرٹسٹوں کے تیارکردہ خوبصورت فن پارے رکھے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ولادت مصطفی ﷺ کی خوشیاں منانے کا سلسلہ نہایت عقیدت و احترام سے جاری ہے۔ اسی مناسبت سے قرآنی آیات کی خطاطی کے تیارکردہ دلفریب نمونوں کی نمائش فیصل آباد آرٹس کونسل میں منعقد کی گئی۔ نمائش میں مختلف شہروں سے آئے آرٹسٹوں نے اپنے فن پاروں میں صلاحیتوں کے ایسے جوہر دکھائے کہ دیکھنے والے خراج تحسین پیش کیے بغیر نہ رہ سکے۔ نمائش کا افتتاح ممتاز خطاط رشید بٹ نے کیا۔ انہوں نے کیلی گرافی میں بنائے جانیوالے فن پاروں کی تخلیق پر نوجوان آرٹسٹوں کو خوب داد دی۔ شائقین کی بڑی تعداد نے نمائش دیکھی اور ان بابرکت لمحات کو فن پاروں کے ساتھ محفوظ بنانے کی غرض سے تصاویر بھی بنائیں۔ ربیع الاول کے سلسلے میں منعقدہ نمائش میں قرآنی آیات کے جدید فن پاروں کو دیکھ کر حاضرین نے خطاطوں کے فن کو خوب داد دی۔