Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

فیصل آباد ، محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے پاس رجسٹریشن بکس،اسٹیکرز ختم ہو گئے

فیصل آباد ، محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے پاس رجسٹریشن بکس،اسٹیکرز ختم ہو گئے
August 16, 2018
فیصل آباد (92 نیوز) فیصل آباد میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے پاس گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن بک اور اسٹیکرز ختم ہو گئے اور شہری سات ماہ سے اپنی رجسٹریشن بکس حاصل کرنے سے محروم ہیں۔ اب تک ساٹھ ہزار سے زائد درخواستیں التواء کا شکار ہیں اور سائلیں دفاتر کے چکر لگا کر خوار ہو رہے ہیں۔ سائلین کہتے ہیں کہ محکمے والے ان کی خاص رہنمائی تو نہیں کرتے البتہ رجسٹریشن کی نقل تھما دی جاتی ہے جسے ٹریفک پولیس والے بھی قبول نہیں کرتے۔ رجسٹریشن بکس اور اسٹیکرز کا بحران ایسا ہے کہ محکمہ کے پاس 60 ہزار سے زائد درخواستیں زیر التواء ہیں۔ افسران مسئلہ جلد حل ہونے کی تسلی دیتے نظر آتے ہیں۔ رواں سال میں آٹھ نئی سیریل کا اجراء ہو چکا ہے لیکن ابھی تک سوائے چند ایک کے سبھی شہری رجسٹریشن بکس اور اسٹیکرز سے محروم ہیں۔