Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

فیصل آباد ، مبینہ پولیس مقابلے میں پانچ پولیس اہلکاروں کا قاتل خطرناک دہشت گرد ہلاک

فیصل آباد ، مبینہ پولیس مقابلے میں پانچ پولیس اہلکاروں کا قاتل خطرناک  دہشت گرد ہلاک
June 16, 2019
فیصل آباد (92 نیوز) فیصل آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایس ایچ او سمیت پانچ پولیس اہلکاروں کا قاتل خطرناک دہشت گرد انجام کو پہنچ گیا۔ پولیس کےمطابق دہشتگرد سلیمان رندھاوا ایس ایچ او سمیت پانچ پولیس اہلکاروں کا قاتل تھا۔ ملزم سلیمان رندھاوا افغان تربیت یافتہ دہشتگرد تھا۔ پولیس ملزم کو برآمدگی کیلیے لے جا رہی تھی کہ ملزم کے ساتھیوں نے گھونہ کے قریب پولیس پر فائرنگ کر دی۔ ساتھیوں کی فائرنگ سے ملزم سلیمان رندھاوا موقع پرہی ہلاک ہو گیا۔ فائرنگ کرنے والے ملزم موٹرسائیکل اور سب مشین گن چھوڑ کر فرار ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔