Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

فیصل آباد ، طلبا کی ہلاکت کے ذمہ دار کوئی بھی پولیس اہلکار گرفتار نہیں ہو سکا

فیصل آباد ، طلبا کی ہلاکت کے ذمہ دار کوئی بھی پولیس اہلکار گرفتار نہیں ہو سکا
August 10, 2018
فیصل آباد (92 نیوز) فیصل آباد میں ایک روز قبل دو طلباء کی ہلاکت میں ملوث کسی ایک پولیس اہلکار کو بھی گرفتار نہیں کیا جا سکا۔ پولیس کی انکوائری ٹیم نے بھی ابھی تک تحقیقات کا آغاز نہیں کیا۔ مبینہ مقابلے میں دو طلباء کی ہلاکت کے ذمے دار پانچ پولیس اہلکار دوسرے روز بھی گرفتار نہ ہو سکے۔ سرعام گھومنے والے اہلکار مقدمہ درج ہوتے ہی اچانک روپوش ہوگئے۔ پولیس کی تحقیقاتی ٹیم بھی ہاتھوں پر ہاتھ دھرے بیٹھی ہوئی ہے جس نے ابھی تک ارسلان اور عثمان کے ورثاء کے بیانات تک نہیں لئے۔ انصاف کے منتظر ارسلان کے والد غم سے نڈھال ہیں تو علاقہ کی فضا بھی سوگوار ہے۔ لوگوں  کی بڑی تعداد ان کے تعزیت کیلئے مسلم ٹاؤن پہنچ رہی ہے۔ دوسری جانب جھمرہ کے نواحی علاقے 153 رب میں مقتول عثمان کی رسم قل ادا کی گئی۔ لوگوں نے ہیڈ کانسٹیبل منور سے اکلوتے بیٹے کے قتل پر تعزیت کا اظہار کیا اور آج بھی حصول انصاف کا مطالبہ دہرایا گیا۔ ایک روز قبل نو گھنٹے احتجاج جاری ہرا، لیکن مجال ہے کہ سی پی او سمیت کسی بھی پولیس افسر نے اپنے ایئرکنڈیشنڈ کمروں سے نکلنے کی زحمت گوارا کی ہو۔ ایک بھی افسر غمزدہ خاندان کی ڈھارس بندھانے نہیں پہنچا۔ انصاف ملنا دور کی بات الٹا پولیس نے مقتول عثمان کے والد ہیڈ کانسٹیبل منور پر دباؤ ڈالنا شروع کر دیا ہے۔