Monday, October 25, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

فیصل آباد ، جوتوں کی دکان میں آگ لگنے سے کروڑوں کا سامان جلا کر راکھ

فیصل آباد ، جوتوں کی دکان میں آگ لگنے سے کروڑوں کا سامان جلا کر راکھ
October 16, 2018
فیصل آباد (92 نیوز) فیصل آباد کے علاقے ڈی گراؤنڈ میں جوتوں کی دکان میں لگنے والی آگ نے کروڑوں کا سامان جلا کر راکھ کر دیا۔ ڈی گراؤنڈ کی سروس لین پر واقع جوتوں کی بڑی دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے گودام سمیت پوری دکان کو لپیٹ میں لے لیا۔ دکان مالک کے مطابق آگ بالائی پورشن سے شروع ہوئی تاہم ریسکیو کو بیسیوں کالز کے باوجود آدھے گھنٹے بعد صرف ایک گاڑی بھیجی گئی۔ دکان کے اندر کروڑوں روپے کا سامان تھا جو جل کر راکھ ہو گیا۔ دوسری جانب موقع پر تاخیر سے پہنچنے والی ریسکیو کی چھ فائر ٹینڈرز نے کئی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔