Friday, October 22, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

فیصل آباد ، تجاوزات کو ازخود ختم کرنے کیلئے صرف دو دن کی وارننگ

فیصل آباد ، تجاوزات کو ازخود ختم کرنے کیلئے صرف دو دن کی وارننگ
October 20, 2018
فیصل آباد (92 نیوز) وزیر اعظم کی ہدایت پر فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں تجاوزات آپریشن کا دائرہ کار گلی محلوں اور دیہات تک بڑھانے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ ضلعی انتظامیہ کے ذریعے گاؤں کی مساجد میں اعلانات کروائے جا رہے ہیں۔ گندگی اور تجاوزات کو ازخود ختم کرنے کیلئے صرف دو دن کا وقت دیا گیا۔ صاف الفاظ میں وارننگ دی کہ گھروں کے سامنے تھڑے، جھنگلے ، چار دیواری صرف دو دن میں از خود گرالی جائے۔ طاقت ور سرکار اور بھاری مشینری کے سامنے کوئی ٹک نہیں سکے گا۔  راستے میں بندھے مویشی ہٹا لئے جائیں۔ گھروں کے سامنے کوڑا کرکٹ کا ڈھیر ہونے پر بھی کارروائی ہو گی۔ اعلان میں کھری کھری سنا دی گئیں۔ اہل دیہہ کو متنبع کیا گیا کہ ان کی عزت انکے اپنے ہاتھ میں ہے۔ حکومت کا حکم ہے کہ حد سے تجاوز نہ کریں ورنہ جرمانہ ہو گا اور جیل کی ہوا بھی کھانا پڑے گی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔