Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

عابدشیرعلی کی تکرارکے باعث این اے 108 کے پولنگ اسٹیشن پر انتخابی عمل کچھ دیر معطل رہا

عابدشیرعلی کی تکرارکے باعث این اے 108 کے پولنگ اسٹیشن پر انتخابی عمل کچھ دیر معطل رہا
July 25, 2018
فیصل آباد (92 نیوز) فیصل آباد میں این اے 108کے پولنگ اسٹیشن نمبر 376 پر عابد شیر علی کی انتخابی عملے سے تکرار کے باعث پولنگ کا عمل معطل رہا جو کچھ دیر بعد بحال ہو گیا۔ مسلم لیگ ن کے امیدوار عابد شیر علی اور خاتون پریذائیڈنگ آفیسر کے درمیان تکرار کے بعد پولنگ کچھ دیر کے لیے روک دی گئی تھی۔ پریزائیڈنگ آفیسر کا مؤقف تھا کہ ہمارے پاس فہرستوں میں جو نام نہیں ان کو ووٹ کیسے ڈلوا دیں۔ دوسری طرف فیصل آباد میں پی پی 113 رانا ثناء اللہ کے آبائی حلقے میں لیگی کارکنوں نے پی ٹی آئی ووٹر پر مبینہ تشدد کیا۔ رانا ثناء اللہ کے حامیوں نے زبردستی پولنگ اسٹیشن میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ تشدد کے باعث پی ٹی آئی ووٹر کا بازو ٹوٹ گیا۔ اس کے علاوہ پشاورمیں این اے 31 زریاب کالونی مڈل اسکول پولنگ اسٹیشن پر پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کے کارکنوں میں ہاتھا پائی ہوئی۔ سکیورٹی فورسز اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات پر قابو پا لیا۔