Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

فیصل آباد ، این اے ایک سو آٹھ میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی روک دی گئی

فیصل آباد ، این اے ایک سو آٹھ میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی روک دی گئی
August 2, 2018
فیصل آباد (92 نیوز) فیصل آباد کے اہم حلقہ این اے ایک سو آٹھ میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی روک دی گئی۔ چھٹے روز مجموعی طور پر دو سو بیس پولنگ اسٹیشنز کی گنتی مکمل ہوئی تو ووٹوں میں قابل ذکر تضاد نہ پائے جانے پر گنتی کا عمل روک دیا گیا اور ریٹرننگ آفیسر نے پوسٹل بیلٹ کی گنتی کا حکم دے دیا۔ پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ انہوں نے سیاسی حریف کی تسلی کروا دی ہے ، انہیں اپنی ہار تسلیم کرنے چاہئے جبکہ عابد شیر علی نے اختلاف کرتے ہوئے تمام پولنگ اسٹیشنز کی دوبارہ گنتی کرانے کی درخواست دی جسے ریٹرننگ آفیسر نے مسترد کر دیا۔ لیگی امیدوار کا کہنا تھا کہ یہ الیکشن نہیں سلیکشن ہوئی ہے وہ تمام قانونی دروازے کھٹکھٹائیں گے۔ انہوں نے تمام حلقے کھولنے کا کہا اور اب ایک حلقہ مکمل ہونے سے پہلے ہی بس ہو گئی ۔