Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

فیصل آباد ،شائقین کرکٹ کا جوش جذبہ عروج پر پہنچ گیا

فیصل آباد ،شائقین کرکٹ کا جوش جذبہ عروج پر پہنچ گیا
September 18, 2018
فیصل آباد (92 نیوز) فیصل آباد کے شائقین کرکٹ نے پاک بھارت ٹاکرے کو ایشیاء کپ کے فائنل میچ سے قبل ہی فائنل قرار دے دیا ۔ ایشیا کپ کا بخار ہو گیا ایک سو چار ،فیصل آباد کے کرکٹ شائقین دل تھام کے کر رہے ہیں پاک بھارت میچ کا انتظار، بڑے مقابلے میں بھارت کو چاروں چانے چت کرنےکے لیے قومی کھلاڑی میدان میں ہوں گے تو شائقین کرکٹ اسٹیڈیم اور اسٹیڈم سے باہر گرین شرٹس کو بھرپور انداز میں سپورٹ کریں گے۔ شائقین کرکٹ کا کہنا ہے  کہ قومی ٹیم کو بھارت کے خلاف چیمپئنزٹرافی کی جیت کا فائدہ ملے گا جبکہ انڈین ٹیم میں ویرات کوہلی کا ہونا یا نا ہونا بھرپور انداز میں پرفارم کرنے والے شاہینوں کے لیے کوئی معنی نہیں رکھتا۔ کرکٹ دیوانوں کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد دھوکہ نہیں دیں گے، کل کے میچ میں چوکوں چھکوں کی برسات ہوگی، اور یقیناً بھارتی ٹیم کو بڑے مارجن سے مات ہوگی۔