فیصل آباد:پارک کا گیٹ گرنے سے دو بچیاں جاں بحق ایک بچہ زخمی
فیصل آباد(92نیوز)فیصل آباد سر سید ٹاون میں پارک کا گیٹ بچوں پر گرنے سے دو بچیاں جاں بحق ہو گئیں جبکہ ایک بچہ زخمی ہو گیا ، جاں بحق ہونے والی دونوں بچیاں بہنیں تھیں۔
تفصیلات کے مطابق گوبند پورہ کی رہائشی پانچ سالہ عبیر فاطمہ اورسات سالہ تحریم فاطمہ سر سید ٹاون میں اپنے نانا کے ہاں آئی ہوئی تھیں ۔
دوپہر کے وقت دونوں بہنیں گھر کے سامنے واقع پارک میں کھیل رہی تھیں کہ اچانک پارک کا آہنی گیٹ ان پر آ گرا جس سے دونوں بہنیں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں جبکہ ان کے ساتھ کھیلنے والا ایک بچہ زخمی ہو گیا۔