Saturday, July 27, 2024

فیصل آباد:ٹریفک وارڈن نے رکشہ ڈرائیور کا چلان کرنےکی بجائے اپنی گاڑی صفائی کرالی

فیصل آباد:ٹریفک وارڈن نے رکشہ ڈرائیور کا چلان کرنےکی بجائے اپنی گاڑی صفائی کرالی
February 7, 2017
فیصل آباد(92نیوز)فیصل آباد میں ٹریفک وارڈن نے رکشہ ڈرائیور کو انوکھی سزا دے ڈالی رانگ ٹرن کرنے پر چالان کے بجائے سرکاری گاڑی صاف کرانے لگے، رکشہ ڈرائیور نے بھی چلان سے بچنے کیلئے شیشے، ڈمپر اور نمبر پلیٹ خوب رگڑ کر چمکائی۔ تفصیلات کےمطابق نڑ والا روڑ پر ٹریفک وارڈن نے چالان سے بچنے کے لئے لوڈر رکشہ ڈرائیور کے لیے انوکھی شرط رکھ دی کہ اگر چالان سے بچنا ہے تو ہماری گاڑی صاف کرو، رکشہ ڈرائیور نے غنیمت جانتے ہوئے شیشے، نمبر پلیٹ، بمپر حتیٰ کہ ساتھ کھڑے ٹریفک وارڈن نے بھی سربراہی میں صفائی کروائی، مکمل تسلی کے بعد ہی رکشہ ڈرائیور کی خلاصی ہوئی ۔ 92 نیوز کی خبر پر ٹریفک پولیس کے افسران بھی حرکت میں آ گئے اور رکشہ ڈرائیور سے صفائی کروانے والے ٹریفک وارڈنز کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا۔