Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

فیصل آباد:نجی بینک میں ڈکیتی،مزاحمت پرفائرنگ سے3افرادجاں بحق،2زخمی

فیصل آباد:نجی بینک میں ڈکیتی،مزاحمت پرفائرنگ سے3افرادجاں بحق،2زخمی
March 25, 2015
فیصل آباد(92نیوز)فیصل آباد میں ایک نجی بنک میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے تین افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ ڈاکو بنک سے 8 لاکھ روپے کی رقم بھی لے اڑے۔ شیخوپورہ روڈ پر واقع نجی بنک میں دوپہر کے بعد چار ڈاکو آئے اور آتے ہی بنک کے باہر موجود سیکورٹی گارڈ کو گولی مار دی ۔ ایک راہگیر بھی گولیوں کی زد میں آگیا،دو ڈاکو بنک کے اندر گھس گئے، بنک کے عملے نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جس سے کیشئیر محمد انیس سیکورٹی گارڈ خالد اور ایک  کسٹمر زخمی ہو گیا۔ ڈاکوؤں نے سات منٹ میں واردات مکمل کی اور 8 لاکھ روپے کی رقم لوٹ کر فرار ہوگئے، چاروں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں دونوں سیکورٹی گارڈ اور کیشئیر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ واردات سے آدھے گھنٹے بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو ڈاکو فرار ہو چکے تھے ۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔