Monday, December 5, 2022

فیصل آباد:مقامی گلوکار نے پی ایس ایل کا  گانا تیار کر لیا

فیصل آباد:مقامی گلوکار نے پی ایس ایل کا  گانا تیار کر لیا
فیصل آباد (92نیوز)پاکستان سپر لیگ کی وجہ سے اپنا جوش و ولولہ ظاہر کرنے کا ہر کسی کا الگ ہی انداز ہے جہاں پوری عوام لاہور میچ دیکھنے کے لیے بےتاب ہے وہیں فیصل آباد کے ایک مقامی گلوکار نے پی ایس ایل گانا تیار کیا ہے جسے سن کر آپ بھی جھوم اٹھیں گے۔ تفصیلات کےمطابق اپنی آواز کے سر بکھیرتا ہوا پاکستان سپر لیگ کا جیالا جس نے گیت کے ذریعے پی ایس ایل فائنل سے اظہار محبت سے انوکھے انداز میں گانا تیار کیا گیت کے ہر ایک لفظ میں کرکٹ کے جنون کی جھلک نمایاں ہے۔ گلوکار میلا سنگھ اپنی دلفریب پرفارمنس سے کرکٹ شائقین کے دلوں کی دھڑکن بنا ہوا ہے  اس نوجوان نے سروں اور ہاتھ کے میوزک سے گانے کو اور بھی دلچسپ بنا دیا اس نے جب بھی پی ایس ایل سونگ گایا تو لوگوں کا جھرمٹ کھینچا چلا آیا۔