خداوندا! جو وعدے تو نے اپنے رسولوں کے ذریعہ سے کیے ہیں اُن کو ہمارے ساتھ پورا کر اور قیامت کے دن ہمیں رسوائی میں نہ ڈال، بے شک تو اپنے وعدے کے خلاف کرنے والا نہیں ہے".
(3: Verse 194)
فیصل آباد:سپر ایٹ ٹی ٹونٹی کپ کے دوران ڈیوٹی پر موجود پولیس افسران کے وارے نیارے
فیصل آباد(سپورٹس ڈیسک)فیصل آباد میں ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ کے دوران پولیس کی ڈیوٹی اقبال اسٹیڈیم میں کیا لگی ان کی تو جیسے موج ہی ہوگئی، بغیر ٹکٹ کے شہریوں کو اسٹیڈیم بھیج کر جیبیں بھی بھری جا رہی ہیں اور پیٹ بھی۔
تفصیلات کے مطابق سپر ایٹ ٹی ٹونٹی کپ اقبال اسٹیڈیم میں جاری ہے،یہاں پولیس اہکار سیکیورٹی کی بجائے خوب مزے کر رہے ہیں، کوئی آرام میں مگن تو کوئی قلفی کھانے میں مصروف،ہاں اگر کوئی بھولے سے افسر آجائے تو ایسے الرٹ جیسے پاک بھارت بارڈر پر کھڑے ہوں۔
پولیس کارنامے یہیں ختم نہیں، آپ اسٹیڈیم میں میچ دیکھنا چاہتے ہیں اور آپ کے پاس ٹکٹ نہیں تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، یہ شیر جوان جو ہیں ان کی جیب گرم آپ سٹیڈیم کے اندرنہیں یقین تو خوانچہ فروشوں سے پوچھ لیں جو اس سکیم کا پورا پورا فائدہ اٹھا رہے ہیں، ہاں اگر صاحب کا موڈ اچھا نہ ہو تو انویسٹمنٹ ضائع بھی جاسکتی ہے۔
کہنے کو تو یہ پولیس جوان لیکن انہوں نے تو ثابت کر دکھایا کہ کام کے نہ کاج کے دشمن اناج کے۔