Friday, September 20, 2024

فیصل آباد:زرعی یونیورسٹی میں چینی ثقافتی شو کا انعقاد

فیصل آباد:زرعی یونیورسٹی میں چینی ثقافتی شو کا انعقاد
May 31, 2015
فیصل آباد(92نیوز) فیصل آباد زرعی یونیورسٹی میں چینی ثقافتی شو منقعد کیا گیا شو میں چینی فنکاروں اور طلبہ نے ڈانس ،موسیقی اور آرٹس کا خوبصورت مظاہرہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق چائنیز کنفیوشش انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام ہونے والے شو کا مقصد چینی ثقافت ، رقص موسیقی اورآرٹس سے شہریوں کو متعارف کروانا تھا شو میں چین سے آٴئے ہوئے فنکاروں اور طلبہ نے ازبک ،چینی اور قازق ثقافتی رقص کا دلکش مظاہرہ کیا۔ شو میں ایکروبیکس کی بھی شاندار پرفارمنس پیش کی گئی جبکہ چینی ثقافتی موسیقی نے بھی سماں  باندھ دیا۔ شومیں شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے شو کو بہت پسند کیا ۔