Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

فیصل آباد، پولیس نے ناکے پر نہ رکنے والے 2 طلباء پر گولیاں چلا دیں

فیصل آباد، پولیس نے ناکے پر نہ رکنے والے 2 طلباء پر گولیاں چلا دیں
August 9, 2018
فیصل آباد (92 نیوز) فیصل آباد میں پولیس نے ناکے پر نہ رکنے والے دو طلباء پر گولیاں چلا دیں۔ ایک طالبعلم موقع پر، دوسرا اسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا۔ مسلم ٹاؤن کے رہائشی دو دوست ارسلان اور عثمان گھر سے شوارما کھانے کیلئے نکلے لیکن ناکے پر نہ رکنے کی معمولی سے غلطی جان پر بھاری پڑ گئی۔ پولیس کی سیدھی فائرنگ سے موٹرسائیکل سوار ارسلان موقع پر جبکہ ہیڈ کانسٹیبل کا بیٹا عثمان اسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا۔ پولیس نے غلطی کا اعتراف کیا کرنا تھا، الٹا ان پر پولیس مقابلے کا مقدمہ درج کر دیا۔ دونوں طلباء نے میٹرک کا امتحان پاس کر رکھا ہے۔ پولیس نے پہلے تو تیرہ گھنٹے موقف نہ دیا ، پھر مقدمہ درج کر کے دونوں کو ڈاکو ظاہر کرنے پر تل گئی مگر ان کا کوئی بھی کرمنل ریکارڈ پیش نہ کر سکی۔ ورثاء نے جیل روڈ پر بلاک شدید احتجاج کیا۔ زبردستی گزرنے کی کوشش میں مشتعل مظاہرین کی راہگیروں سے تلخ کلامی اور جھگڑے بھی ہوئے، ورثاء کا کہنا تھا کہ دونوں لڑکے بے گناہ تھے۔ دونوں نوجوانوں کی ہلاکت پر ان کے ساتھی طلباء نے سرگودھا روڈ پر بھی احتجاجی مظاہرہ کیا اور پولیس کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔