فیصلے میں نہیں لکھا کہ ہفتہ اور اتوار کو سماعت لازمی ہے، جج محمد بشیر
اسلام آباد (92 نیوز) احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہیں نہیں لکھا کہ ہفتے اور اتوار کو سماعت لازمی ہے۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے شریف خاندان کیخلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کی ۔
سابق وزیراعظم نوازشریف اپنے وکیل کے بغیر احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔
جج محمد بشیر نے نوازشریف سے استفسار کیا کہ دوسرا وکیل کیا کہ نہیں،نوازشریف نے کہا کہ یہ اتنا آسان فیصلہ نہیں، وکیل کی تلاش ہے۔
جج محمد بشیر نے کہا کہ ابھی خواجہ صاحب کی درخواست قبول نہیں کی ہے، سابق وزیراعظم نے کہا کہ خواجہ صاحب سے بات کی ہے،خواجہ حارث نے پوری تیاری کر رکھی تھی ،ہم 9 ماہ سے آ رہے ہیں ،ہم روز سحری کے بعد نکلتے ہیں۔
احتساب عدالت کے جج نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم نامے میں دیکھ لیتے ہیں ہے کیا لکھا ہے،نوازشریف نے کہا کہ میری استثنیٰ کی درخواستیں بھی خارج کی گئیں، ہمارا کیس جیسے چلا ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔