Monday, October 3, 2022

فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میں کیویز کو ایک اور سپر اوور میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست

فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میں کیویز کو ایک اور سپر اوور میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست
  (92 نیوز) کیویز کو ایک اور سپر اوور میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست ہو گئی۔ پانچویں اور فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میں اعصاب کی جنگ پھر انگلش ٹیم کے اپنے نام کر لی۔ بارش کے باعث میچ تاخیر سے شروع ہونے کی وجہ سے گیارہ اوورز تک محدود کر دیا گیا۔ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ بلیک کیپس نے مقررہ گیارہ اوورز میں 146 رنز بنائے۔ مارٹن گپٹل نے 50 اور کولن منرو نے 46 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم بھی 146 رنز ہی بنا سکی۔ مہمان ٹیم کی جانب سے جونی بیئر اسٹو 47 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ سپر اوور میں انگلش ٹیم نے کیویز کو جیت کے لیے 18 رنز کا ہدف دیا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم صرف 8 رنز ہی بنا سکی۔ انگلینڈ کی ٹیم نے تین، دو سے سیریز اپنے نام کر لی۔