Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

فیصلہ مان تو لیا لیکن قبول نہیں ، مسلم لیگ ن

فیصلہ مان تو لیا لیکن قبول نہیں ، مسلم لیگ ن
July 28, 2017

اسلام آباد(92نیوز)فیصلہ مان تو لیا لیکن قبول نہیں مسلم لیگ ن نے سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے کو تاریک قرار دیتے ہوئے چیلنج کرنے کا اشارہ دیدیا۔ بیرسٹر ظفر اللہ شاہد خاقان عباسی احسن اقبال سعد رفیق سبھی نوازشریف کا دفاع کرتے رہے۔

تفصیلات کےمطابق سپریم کورٹ سے نوازشریف کی نااہلی کے بعد مسلم لیگ ن کے رہنماﺅں کی تنقیدی پریس کانفرنس سابق معاون خصوصی برائے انسانی حقوق ظفراللہ کاکہنا تھا کہ انصاف کے تقاضے پورے نہیں کئے گئے۔ نوازشریف کو کس بنیاد پر نااہل قرار دیا گیا کیا اب بھی کیس کی نگرانی کے لئے جج کی ضرورت ہے۔ سیاستدانوں کو اور کتنی قربانیاں دینا ہونگی شاہد خاقان عباسی نے فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔ احسن اقبال نے کہا کہ نوازشریف کو بیٹے کی کمپنی سے دو لاکھ تنخواہ نہ لینے کی سزاملی اب قیادت پر اعتماداور بھی بڑھ گیا سعد رفیق کہتے ہیں حق حکمرانی پر شب خون مارا گیا صادق اور امین کی تلاشی سب پر لاگو ہوگی۔ اس موقع پر زاہد حامد کاکہنا تھا کہ فیصلے میں پانامہ کے معاملے کا ذکر نہیں انوشہ رحمن نے اپنے وکیل ہونے پر شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ نوازشریف پھر واپس لوٹ کر آئینگے۔