Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

فیصلہ جوبھی آیا نوازشریف کیلئے اچھانہیں ہوگا : پیپلزپارٹی

فیصلہ جوبھی آیا نوازشریف کیلئے اچھانہیں ہوگا : پیپلزپارٹی
July 21, 2017

اسلام آباد(92نیوز)سیاسی گرما گرمی میں پیپلز پارٹی بھی پیچھے نہیں ہے۔  قمر زمان کائرہ کہتے ہیں فیصلہ جو بھی آیا نوازشریف کےلئے اچھا نہیں ہوگا، لطیف کھوسہ کاکہناہے 14 اگست کو پاکستان کرپٹ مافیا سے آزاد ہوجائیگا شیری رحمن نے سوال اٹھا یا یہ للکار کسے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمرزمان کائرہ کاکہنا تھا کہ ساری دنیا کو پتہ ہے  بس مسلم لیگ ن کو نہیں پتہ کہ الزام کیا ہے۔ وزیراعظم کی جے آئی ٹی اور تحریک انصاف کو دھمکیاں افسوسنا ک ہےگالم گلوچ سے لگتا ہے نوازشریف کو کشتی ڈوبتی نظر آرہی ہے۔ لطیف کھوسہ نے تو یہاں تک بتا دیا کہ نوازشریف اور ان کا خاندان نااہل ہوجائیگا پیپلزپارٹی سپریم کورٹ کی حفاظت کریگی۔ اس موقع پرشیری رحمن کا کہنا تھا کہ زخمی شیر اب کھمبا نوچ رہا ہے۔ جس طرح نوازشریف للکارے ۔ایسے پیپلزپارٹی کا وزیراعظم کچھ بولتا تو توہین عدالت لگ جاتی۔