فیصلہ تحریک انصاف کے حق میں آیا تو ہمارا گراف آسمان پر ہو گا : جہانگیر ترین

ملتان (92نیوز) تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ اگر فیصلہ حق میں آیا تو تحریک انصاف کا مورال آسمان تک جا پہنچے گا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما ملتان پہنچ گئے۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ فیصلہ حق میں ہوگا۔
اگر ایسا ہوا تو تحریک انصاف کا گراف آسمانوں تک جا پہنچے گا، فتح سچ کی ہوگی۔
تحریک انصاف کے رہنما نے الیکشن کمیشن کے ممبران سے ایک مرتبہ پھر مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔