Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

فیصلہ بڑا تو جشن بھی بڑا ، پریڈ گراؤنڈ میں پنڈال سج گیا،کھلاڑیوں کا جوش وخروش عروج پر

فیصلہ بڑا تو جشن بھی بڑا ، پریڈ گراؤنڈ میں پنڈال سج گیا،کھلاڑیوں کا جوش وخروش عروج پر
July 30, 2017

اسلام آباد(92نیوز)اسلام آباد کی پریڈ گراؤنڈ میں پی ٹی آئی کے جلسے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ۔ ملک کے مختلف شہروں سے کارکن قافلوں کی صورت میں جلسہ گاہ پہنچ رہے ہیں ۔جلسہ گاہ میں پارٹی ترانے گائے جا رہے ہیں جبکہ کھلاڑیوں کو اپنے کپتان کا بھی شدت سے انتظار ہے ۔

تفصیلات کےمطابق  وزیراعظم کی نااہلی ،یوم تشکر منانے کے لئے پنڈال سج گیا ،قائدین کے لئے اسٹیج بھی تیار ہو گیا ۔مختلف شہروں سے پی ٹی آئی کے قافلے اسلام آباد کے لئے روانہ ہو گئے ۔ کھلاڑیوں کا جوش جذبہ آسمان کو چھونے لگا۔۔جشن ،بھنگڑے ،کھلاڑیوں کا ڈھول کی تھاپ رقص جاری ہے۔ ہر طرف پارٹی پرچموں کی بہار ہے تو کھلاڑی بھی اپنے کپتان کی تصاویر کے پوسٹر اُٹھائے پنڈال میں موجود ہیں ۔ کوئی پشاور سے آیا تو کوئی مردان سے جبکہ پنجاب سے بھی  کارکن کپتان کی کال پر وفاقی دارالحکومت پہنچ گئے ۔

چہروں پر پینٹ کرائے پارٹی پرچموں میں ملبوس پی ٹی آئی کی خواتین بھی کہاں پیچھے رہنے والی تھیں ۔کپتان نے یوم تشکر منانے کا اعلان کیا تو اسلام آباد پہنچ گئیں جوش جذبہ ہے انتہاؤں کو چھو رہا ہے ۔

جلسے میں کارکنوں کا لہو گرمانے کیلئے نامور گلوکار بھی فن کا مظاہر ہ کریں گے۔  جلسے کے دوران کرپشن کےخلاف پی ٹی آئی کی جدوجہد پر مبنی دستاویزی فلم بھی دکھائی جائیگی۔جس کےلئے بڑی سکرینیں بھی نصب کی جارہی ہیں۔ پنڈال میں داخلے کے لئے واک تھرو گیٹس بھی لگ چکے ہیں ۔اب کھلاڑیوں کو انتظار ہے تو اپنے کپتان اور قائدین کا کہ وہ اپنی تقاریر سے ان کا خون خوب گرمائیں گے ۔جبکہ اس موقع پر سکیورٹی کے بھی خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں ۔