Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

فیشن کی دنیا میں قدم رکھنے والے نئے ماڈلز کیلئے لاہور میں فیشن شو کا انعقاد

فیشن کی دنیا میں قدم رکھنے والے نئے ماڈلز کیلئے لاہور میں فیشن شو کا انعقاد
December 7, 2016

لاہور (ویب ڈیسک) فیشن کی دنیا میں قدم رکھنے والے نئے ماڈلز کی حوصلہ افزائی کے لئے لاہور میں فیشن شو کا انعقاد کیا گیا۔ شوخ و چنچل ماڈلز نے ریمپ پر جلوے بکھیر کر خوب داد وصول کی جبکہ ایک ماڈل کا پاؤں بھی پھسل گیا۔ تفصیلات کے مطابق نئے ڈیزائنوں کے عروسی ملبوسات زیب تن کئے ریمپ پرجلوہ گر ہوئے نئے اور ابھرتے ہوئے ماڈلز۔

کچھ تھے پراعتماد تو کچھ تھے لڑکھڑائے ہوئے۔ لہنگے، غرارے، چولی، فراک، میکسی اور دوسرے پہناوے زیب تن کیے ماڈلزکی دلفریب ادائیں ہر کسی کو بھا گئیں۔ منتظمین کہتے ہیں کہ اس طرح کے فیشن شو میں نئے ماڈلز کو موقع دینے کا مقصد ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔