Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

فیس بک کے بانی نے 6 ماہ میں 20رب ڈالرز کمانےکا ریکارڈ بناڈالا

فیس بک کے بانی نے 6 ماہ میں 20رب ڈالرز کمانےکا ریکارڈ بناڈالا
July 24, 2017

نیویارک (ویب ڈیسک)چھے ماہ کے دوران 20 ارب ڈالرز سے زائد کمانا بچوں کا کھیل نہیں لیکن ایسا ہوچکا ہےجی ہاں فیس بک کے بانی مارک زکر برگ 2017کے پہلے چھے ماہ کے دوران 20.1 ارب ڈالرزسے زائد کما چکے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق چھ ماہ میں 20 ارب ڈالرز سے زائد کمانے والا شخص کوئی اور نہیں بلکہ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ ہیں جی جناب مارک زکربرگ۔ بلومبرگ بلین ائیر انڈیکس کے مطابق مارک زکربرگ نے رواں سال حیران کن حد تک اپنے اثاثوں کو بڑھایا ہے۔ اس وقت ان کے مجموعی اثاثے 70.1 ارب ڈالرز ہیں اور وہ دنیا کے پانچویں امیر ترین شخص ہیں۔

رواں سال ان کی اتنی زیادہ آمدنی کا راز اپنے اثاثوں کو فیس بک کے ساتھ منسلک کرنا بتایا جاتا ہے۔ مارک زکربرگ کی تمام تر آمدنی فیس بک کے شیئرز کی بدولت ہیں،بلوم برگ کے مطابق 67.6 ارب ڈالرز ان کے اکاﺅنٹس میں فیس بک اسٹاک کی وجہ سے پہنچے۔

اور تو اوراس سال فیس بک کے حصص کی مالیت میں بھی 41 فیصد اضافہ ہوا ہے جس نے مارک زکربرگ کی آمدنی کو پاکستانی بجٹ 47 کھرب 50 ارب روپےکے نصف کے قریب پہنچا دیا ہے۔ مارک زکربرگ نے اپنی بیٹی کی پیدائش پر اپنے اثاثے فلاحی مقاصد کے لیے صرف کرنے کا بھی اعلان کیا تھا جن کی کل مالیت 45 ارب ڈالرز ہے۔